تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوجوان اداکارہ کی پراسرار موت، لاش برآمد

سیؤل: جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ کی پراسرار موت ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ اداکارہ سونگ یوجنگ پیر کے روز مردہ حالت میں پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے جنوبی کوریا کے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی تھیں۔ اداکارہ کی موت کی تصدیق اُن کی ایجنسی نے کی جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیں: نوجوان گلوکار ایک ہفتے میں دوسری بار گرفتار

سونگ یوجنگ کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ گزشتہ کئی سالوں سے دماغی امراض اور شدید ڈپریشن کا شکار تھیں۔ اسی بات کو بنیاد بناتے ہوئے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں 27 سالہ معروف جنوبی کورین بینڈ شائن کے مرکزی گلوکار کم جونگ ہوئن نے خودکشی کی تھی، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بھی خودکشی ہی کی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ مختلف کمپنیاں سخت شرائط کے ساتھ معاہدے کرتی ہیں، جس کے تحت انہیں مذکورہ ادارے کے علاوہ کسی کے لیے کام نہیں کرنا ہوتا۔

Comments

- Advertisement -