اشتہار

’اتھیا اگر کے ایل راہول سے شادی کرے تو مجھے بھی بتائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے صاحبزادی و اداکارہ اتھیا شیٹی کی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کی خبروں پر حیران کُن ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں گزشتہ دنوں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہیں اور دونوں آئندہ برس جنوری کے آخری ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کرکٹر کے قریبی دوستوں نے بھی بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اتھیا اور راہول کی شادی کی تقریبات 21 سے 23 جنوری میں منعقد ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

- Advertisement -

یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں سیلبرٹیز کی شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا میں واقع بنگلے پر منعقد کی جائے گی جس میں قریبی عزیز اور دوست و احباب شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی ساؤتھ انڈین شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، سنگیت سمیت دیگر رسمیں ہوں گی اور دلہا دلہن کے لباس کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب سنیل شیٹی سے اتھیا کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو ان کے جواب نے سب کو حیران کردیا۔

سنیل شیٹی نے دونوں کی شادی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اگر شادی کی تاریخیں مل جائیں تو مجھے بھی مطلع کریں تاکہ میں بھی شادی میں شریک ہوجاؤں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

واضح رہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کے افیئر کی خبریں بھی بھارتی میڈیا کی زینت بنی تھیں اور اب دونوں کی شادی سے متعلق بھی میڈیا رپورٹس میں متعدد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

 اتھیا شیٹھی نے آخری بار 2019 میں ’موتی چُور چھکن چُور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ بیٹر کے ایل راہول ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور لیگ میں لکھنٔو سپر جائنٹس سے کھیلتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں