جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے نسیم شاہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد سُربھی جیوتی بھی افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

نسیم شاہ کے شاندار چھکوں کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں اور اب بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر کی تعریف کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں سُربھی جوتی نے لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں سُربھی نے لکھا کہ ایشیا کپ میں کیا ہورہا ہے یقین نہیں آرہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں