منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

"نسیم کا پیچھا چھوڑ دو” اروشی کی ویڈیو پر دلچسپ میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری  میں پوسٹ کردی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی ہار پر ختم ہوگیا لیکن اس سے جڑی خبریں ابھی بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور بیٹر رشبھ پنت سے جڑی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔

- Advertisement -

پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں  بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں جب رشبھ پنت 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اب اروشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا۔

سوشل میڈیا پر اروشی کو نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے اروشی کی ترمیم شدہ ویڈیو میں غلطی بھی پکڑی اور بتایا کہ اسکور چیک کریں 97 پر 4 آوٹ ہیں جبکہ اروشی کی ویڈیو میں نسیم شاہ نے ایک رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

ایمن نامی صارف نے لکھا کہ "اوہ آنٹی وہ صرف 19 سال کا ہے اس کو چھوڑ دو۔”

اروشی روٹیلا کی ویڈیو پر بنی دلچسپ میمز دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں