جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کچھ لوگ مجھے بے وفا سمجھتے ہیں تو۔۔۔۔۔۔یشما گل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے بے وفا کہنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ یشما گل نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے معصومانہ کھیل میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

یشما گل نے کہا کہ اگر کچھ لوگ مجھے بے فا سمجھتے ہیں تو انہیں لگتا ہوگا، اداکارہ نے شعر بھی سنایا ’وفاؤں کی ہم سے توقع نہیں مگر ایک بار آزما کر تو دیکھو۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بات کوئی نہ کوئی ہوتی تبھی تنازع بنتا ہے جہاں آگ لگتی ہے وہیں دھوا اٹھتا ہے۔

یشما گل نے کہا کہ 2024 میں الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا کیونکہ میرا ووٹ خانیوال میں ہے اور یہاں کراچی میں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ اس میں کرنے کو کافی کچھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جلدی جذباتی نہیں ہوتی، سینئر جونیئر کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے بلکہ وہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔

یشما گل نے کہا کہ شادی سکون کی چیز ہے پھر مسکراتے ہوئے کہنے لگیں کہ اور اس کے لیے شوہر کا ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یشما گل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں کنزہ ہاشمی، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں