بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

لندن، پاکستانی اداکارہ زیبا شہناز کے بھتیجے کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زیبا شہناز کے بھتیجے کو لندن میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زیبا شہناز کے 27 سالہ بھتیجے کو لندن میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، زیبا شہناز کا کہنا ہے کہ سبحانی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی وہ اپنے کام سے کام رکھتا تھا اورصرف جم جانے کا شوقین تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل سبحانی نے کسی کو پیسے ادھار دئیے تھےجس کی واپسی کا وہ تقاضا کررہا تھا تاہم وہ لوگ دے نہیں رہے تھے۔

زیبا شہناز کے مطابق قرض داروں کا رمضان کی پہلی تاریخ کو فون آیا کہ پیسے آکر لے جاؤ جس کے بعد وہ والد کی گاڑی لے کر ان کے بتائے پتے پر روانہ ہوگیا لیکن اس کے بعد سے اس کا کوئی پتا نہیں چلا اور موبائل فون بھی بند جارہا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے مطابق سبحانی ایک خاتون کے گھر پیسے لینے گیا تھا، قتل کے بعد بھتیجے کو وہیں جنگل میں دفنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن پولیس نے طویل جدوجہد کے بعد 67 سالہ خاتون کو بھارت جاتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا اور پھر اس کی نشاندہی پر لاش برآمد کی اور دیگر ملزمان جن کی عمریں 19 سے 25 سال کے درمیان ہیں ان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

زیبا شہناز کا کہنا تھا کہ سبحانی کے ایک ماہ کی بیٹی ہے اور وہ اپنی شادی کے تین ماہ بعد لاپتا ہوگیا تھا، اس کی گولیوں سے چھلنی کار لاپتا ہونے کے چھ ہفتوں بعد برآمد کی گئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ میٹروپولیٹن پولیس کی محنت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں