ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’لیکن سالن کہاں ہے۔‘

ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ژالے کہتی ہیں کہ ’ہر کوئی عزت کی روٹی کمانے میں لگا ہے، سالن تو کسی کو یاد ہی نہیں۔‘

ژالے سرحدی نے چند منٹوں قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ژالے سرحدی ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں نے شہد کی مکھی سے سیکھا ہے جو چھیڑے، اس سے لڑ جاؤ۔’

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں