بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

اداکارہ زویا ناصر نے اپنی تلخ زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماڈل و اداکارہ زویا ناصر نے بتایا کہ پہلی شادی انتہائی کم عمری میں کردی گئی تھی جو مختلف وجوہات کی بنا پر طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستان کی معروف اداکار زویا ناصر نے پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھایا ساتھ ہی انڈسٹری، اور اپنے موجودہ زندگی کے بارے میں بات کی۔

ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے ہماری انڈسٹری میں اپنوں کو نوازنے کا رواج عام ہے۔

- Advertisement -

زویا ناصر نے کہا کہ یوٹیوبر بننا سب سے مشکل کام ہے، میں کچھ دوستوں کے مشورے پر یوٹیوبر بنی تھیں مگر مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ کام مجھ سے نہیں ہوپائے گا۔

زویا ناصر نے پہلی بار کھل کر اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ میری شادی کم عمر میں ہوگئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، میں نے مذہب اسلام اور والدین کے مطابق اپنی شادی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر جب چیزیں ہاتھ سے نکل گئیں تو انہیں طلاق لینی پڑی۔

زویا ناصر نے کہا کہ 19 برس میں میری طلاق ہوگئی تھی میں شادی کے بعد اسی بات سے ڈرتی تھی کہ میری طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔

زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ سے غلطی ہوگئی مگر ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کی تکلیف اپنی جگہ مگر طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے نے میری زندگی مزید مشکل بنادی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں