لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ لاس اینجلس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹروں سے ملاقات ہوئی جن سےبہت کچھ سیکھنے کو ملا، میرا نے عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈالر گرل کی یاد تازہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق تکذیب نکاح کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر اداکارہ میرا نے ڈالر گرل ایان علی کی یاد تازہ کردی، بلو جینز، اورنج کیپ، کالا چشمہ، کالی شرٹ اورجوگرز پہنے ہوئے اسکینڈل کوئین نے عدالت میں انٹری دی۔
عدالت کے احاطے میں موجود ہر شخص کی آنکھیں میرا کو دیکھتی رہ گئیں، عدالتی عملے اور لوگوں نے میرا کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔ میرا جی نے ادائیں دکھائیں اور اپنی خاص گلابی انگریزی میں اپنے ٹور کی کہانی بھی سنائی۔
عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے اپنے دورہ لاس اینجلس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میرا جی کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹروں سے ملاقات ہوئی جن سےبہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس کا فیصلہ آجائے گا تو پھر شادی بھی کرلوں گی، سیاست میں آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے والد، والدہ اورچھوٹی بہن کو سیاست میں دلچسپی ہے، خود سیاست میں حصہ لینےکےحوالےسے کچھ نہیں بتاسکتی، کیس کےبعد اگلےلائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ‘ فیصلہ محفوظ
تکذیب نکاح کیس سےمتعلق سوال پرتو میرا کی زبان کو تالا لگ گیا، تاہم انہوں نے عدالتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، اداکارہ میرا کا برما جانے کا اعلان
علاوہ ازیں خاتون جج کے رخصت پر ہونے کے باعث تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکا، فیملی کورٹ نے کیس کی سماعت25اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔