پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ اعوان کی سیر سپاٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی ویڈیو شیئر کیں جس میں انہیں جہاز، پہاڑ جنگلات، جھیل میں سیر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
عائزہ اعوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنی زندگی سے پیار کریں، اس کے ہر وقت سے کریں‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس ویڈیو کو سیکروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عائزہ اعوان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’تہنیت‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، شہزاد شیخ، سونیا حسین ودیگر شامل ہیں۔
’تیرے بنا میں نہیں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔