جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اداکارہ میرا بھی ذہنی مسائل کیخلاف بول اٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا بھی ذہنی صحت کے مسائل پر شعور اجاگر کرنے میدان میں آگئیں۔

فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکارہ میرا نے ذہنی صحت کے مسائل پر آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں ذہنی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، میرا نے کہا کہ ’ہم ذہنی مسائل سے متعلق جتنی زیادہ آگاہی پھیلائیں گے اتنا ہی ہم سب کےلیے بہتر ہے‘۔

- Advertisement -

اُنہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھیں! ذہنی تناؤ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج لوگ نہیں بل کہ متاثرہ افراد خود کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں