تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوشل میڈیا کی جانبدارانہ رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہوئی، ایمبر ہرڈ

واشنگٹن: 36 سالہ معروف امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنے خلاف ہتک عزت کیس میں عدالتی فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایمر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں اپنے خلاف فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جانبدارانہ رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہوئی ہے، عدالت نے سوشل میڈیا پر جاری مباحثوں سے متاثر ہو کر فیصلہ دیا۔

ایمبر ہرڈ نے کہا کہ جانی ڈیپ نے میرے خلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے پیسے دے کر لوگوں کو بلایا، انہوں نے عدالت میں شاندار اداکاری کی جس کی وجہ سے وہ مقدمہ جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمبر ہرڈ سے مقدمہ جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کا بیان آگیا

واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے بھی اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔

 2 جون کو ورجینیا کی عدالت نے چھ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبرہرڈ 50 ملین ڈالر ہرجانے کے کیس میں جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ جیوری نے اداکارہ کو حکم دیا کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

اس کے علاوہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈپ پر بھی کیے گئے ہتک عزت کیس میں جیوری نے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر اداکارہ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -