پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اداکارہ آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر داور محمود کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں داور محمود شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اسی دوران اداکارہ آمنہ الیاس داور محمود کو غصہ کرنے پر روکتی ہیں اور مداحوں کو آرام سے شادی کی خبروں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتی ہیں۔

اداکارہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ داور محمود کی متعدد خواتین سے دوستی ہے جس وجہ سے ان کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، آمنہ الیاس نے کہا کہ ان کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

آمنہ الیاس نے ویڈیو میں شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو پر واضح کیا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور ان کا نیا آنے والا ڈرامہ ’ان کہی‘ دیکھیں۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل نہیں مانتا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، جاوید شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں