بھارت کی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان سوبی سریش 41 برس کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم اداکارہ ٹیلی وژن کی میزبان اور اسٹیج شو پرفارمر سوبی سریش جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں انہیں کوچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔
اداکارہ کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔اداکارہ کے پسماندگان میں ایک بھائی اور والدین ہیں۔
- Advertisement -
سوبی سریش نے 20 سے زائد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے جن میں السما اینا آنکٹی اور ہیپی ہزبینڈز شامل ہیں۔
اداکارہ کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ سوبی کو رئیلٹی شوز اور مزاحیہ پروگراموں کے ذریعے شہرت حاصل تھی، ہم ایک اچھی اداکارہ سے محروم ہوگئے ہیں۔