بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اداکارہ انجمن نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماضی کی معروف اداکارہ انجمن شاہین نے شوہر کی جانب سے طلاق دئیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ انجمن شاہین کو ان کے شوہر کی جانب سے ایک طلاق دینے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن سے گزشتہ سال جولائی میں شادی کی تھی لیکن اطلاعات ہیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے کی تھی۔

- Advertisement -

وسیم علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات نہیں بتائیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

دوسری جانب اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے اس حوالے سے لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں