تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

’آپ کو شادی کا دعوت نامہ مل جائے گا‘

پاکستانی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے مہینے سے متعلق آگاہ کردیا۔

سوشل میڈیا انسٓٹاگرام پر اریبہ حبیب کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران دلہن بنے بیٹھی تھیں۔

اس دوران ساتھی اداکار کی جانب سے ویڈیو بنانے پر اریبہ حبیب نے کیمرے میں منہ چڑایا تھا اور عجیب و غریب شکلیں بھی بنائی تھیں، ان کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

یہ وائرل ہوتی ویڈیو اریبہ حبیب نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’اُن کے اندر کی خطرناک دُلہن جاگ گئی ہے۔‘

اس ویڈیو پر معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے اریبہ حبیب سے پوچھا کہ اُن کا شادی کا دعوت نامہ کہاں ہے؟

جس پر جواب دیتے ہوئے اریبہ حبیب نے لکھا کہ آپ کو شادی کا دعوت نامہ دسمبر میں مل جائے گا۔

اریبہ حبیب کے اس کمنٹ سے اُن کے مداح و فالوورز کافی خوش نظر آ رہے ہیں، اریبہ حبیب کے شادی سے متعلق کیے گئے کمنٹ پر مداح اُنہیں اچھے مستقبل کی خوب دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

اریبہ حبیب کی بھی شادی کی تیاریوں کا آغاز

یاد رہے کہ اریبہ حبیب کی بات پکی کی رسم رواں برس ماہِ اگست میں ہوئی تھی، جس کے بعد اب اداکارہ نے شادی کی ‏تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

اریبہ حبیب نے مداحوں کو یہ نہیں بتایا تھا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز آخر ہوگا کب۔

اداکارہ نے اس سے قبل بات پکی کی رسم سے منگیتر اور والدہ کے علاوہ دیگر خواتین کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -