تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اداکارہ جیب تراشی کے الزام گرفتار، ہزاروں روپے برآمد

کولکتہ پولیس نے جیب تراشی کے الزام میں بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو گرفتار کر کے رقم برآمد کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ روپا دتہ کو ہفتے کے روز کولکتہ میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے میں مبینہ طور پر جیب تراشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کو روپا دتہ پر اس وقت شک ہوا جب انہوں نے اداکارہ کو ایک بیگ کوڑے دان میں پھینکتے دیکھا۔ روپا دتہ کے پاس 75 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

کولکتہ کے بدھان نگر نارتھ پولیس اسٹیشن نے انکشاف کیا کہ کتاب میلے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون کو کوڑے دان میں بیگ جیسی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا۔

پولیس نے جب خاتون سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ وہ بنگلا دیشی اداکارہ ہیں۔ جب ان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو رقم سے بھرا بیگ برآمد ہوا جس میں 75 ہزار روپے تھے۔ اداکارہ روپا دتہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اداکارہ روپا دتہ نے معروف فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ 2020 میں روپا دتہ نے الزام لگایا تھا کہ فلمساز انوراگ کشیپ نے انہیں فیس بک پر نامناسب پیغامات بھیجے تھے۔ لیکن جلد ہی یہ انکشاف ہوا کہ وہ درحقیقت انوراگ کے نام سے ہی کسی دوسرے آدمی کے ساتھ چیٹ کر رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -