اشتہار

’ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کرینگے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ جنسی ہراسگی کا واقعہ بھگت چکی ہوں لیکن مقدمہ درج نہیں کروایا، ملک میں سب سے پہلے متاثرہ شخص پر الزام لگایا جاتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ہمارے ملک کو کیا ہوگیا ہے ایسے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں، ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کریں گے۔

- Advertisement -

عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ عورت کو پاکستان میں چھپانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں تین سال کی تھی، میرا بھائی چار سال کا تھا ہمیں ٹائیفائیڈ کا بخار ہوا تو امی کو رات کو باہر نکلنا پڑا اس دوران ہماری گاڑی کھڈے میں گری تو والدہ پریشان ہوگئیں پھر انہوں نے ہم سے کہا کہ چیخیں مارنا شروع کردو ہم نے ایسا ہی کیا۔‘

اداکارہ کے مطابق ’اسی دوران کچھ مزدور وہاں سے گزر رہے تھے وہ ہمارے پاس آئے اور ہماری گاڑی گڑھے سے نکالنے میں مدد کی اور سڑک تک گائیڈ بھی کیا پھر والدہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ پندرہ سال قبل جس نے مجھے ہراساں کیا تھا اس کا نام ابھی لینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم اگر اپنے ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو ٹیکس کیوں دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں