The news is by your side.

Advertisement

اداکارہ ایمن کس سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہیں؟

کراچی: حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے، ایمن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم بطور ماڈل اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

اداکارہ کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاؤس وائف ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں