اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں فنکاروں کی خودکشی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ کولکتہ میں آج ایک اور اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدار نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدار آج اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ وہ پچھلے 4 سال سے کرائے کے گھر میں اکیلی رہ رہی تھیں۔

پولیس نے کولکتہ کے علاقے نگر بازار سے بدیشا ڈی کی لاش برآمد کی۔ پولیس دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی جہاں اداکارہ گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹکی ہوئی تھیں۔

پولیس نے خودکشی کی تحقیقات شروع کر دی جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو کمرے سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

دیشا ڈی اپنے بوائے فرینڈ سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے شدید پریشان تھیں۔ دیشا ڈی مجدار نے ماڈل میں نام کمایا۔ انہوں نے ایک شاٹ فلم کے ذریعے ڈیبیو کیا۔

اس سے قبل بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں‌ کام کرنے والی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کی تھی۔ انوپما پھاٹک اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

انوپما بھاٹک کی خودکشی سے ایک روز قبل 24 سالہ اداکارہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی۔ پولیس نے ان کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تھی۔

اس سے قبل مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار بھاکرے، بعد ازاں تامل اداکارہ وجیالکشمی نے اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے ہراساں کیا جانے پر خودکشی کی کوشش کی مگر بروقت طبی امداد ملنے پر خوش قسمتی سے اُن کی جان بچ گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں