اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اداکارہ درفشاں کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں نے سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ پر ردعمل دیا کہ وہ اپنی تصاویر کو ایڈٹ نہیں کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درفشاں ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر متحرک رہی ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں اپنی تصویر شیئر کی تو زویا ناصر نامی خاتون صارف نے ایڈٹ شدہ قرار دیا اور تنقید کی بھی کی۔

مقبول اداکارہ نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ وہ حقیقی معنوں میں ہی اتنی خوبصورت ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ تصاویر ایڈٹ نہیں کرتیں—اسکرین شاٹ

زویا نامی صارف نے انسٹاگرام کمنٹ میں لکھا تھا کہ شوبز شخصیات جعلی تصاویر کے ذریعے اپنی خوبصورتی کی تشہیر کرکے دوسروں کو پریشان کردیتی ہیں، یہ عمل درست نہیں خوبصورتی کو جعلی طریقے سے بڑھایا جائے، شوبز شخصیات تصاویر کو ایڈٹ کرکے خود کو اتنا خوبصورت کیوں پیش کرتی ہیں؟۔

اداکارہ نے ردعمل دیا کہ مذکورہ تصویر کو انہوں نے ایسے منفرد زاویے سے کھینچا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے ایڈٹ کیا گیا ہے، وہ جتنی تصویر میں خوبصورت ہیں، حقیقت میں بھی اتنی ہی حسین ہیں اور یہ کہ اپنی جسامت کو حقیقی معنوں میں تسلیم کرنے سے بڑھ کر اور کوئی بھی خوبصورت بات نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں