تازہ ترین

معروف بھارتی اداکارہ خوفناک حادثے میں ہلاک

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ گایتری 26 سال کی عمر میں خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ گایتری المعروف ’ڈولی ڈی کروز‘ 26 سال کی عمر میں کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ڈولی ہولی منانے کے بعد دوست کے ساتھ گھر جارہی تھیں کہ کار رفتار تیز ہونے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

اداکارہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ڈولی ڈی کروز کی دوست 38 سالہ خاتون بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تامل اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -