تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے۔

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حاجرہ یامین کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، اداکارہ نے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی طرف کی لوٹنا ہے۔‘

حاجرہ یامین نے مزید لکھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ وہ سنگین نقصان ہے جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی، حاجرہ یامین نے صارفین سے گھر والوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ حاجرہ یامین کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’میرے اپنے‘ بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -