جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ سے موازنہ کرنے پر ہانیہ عامر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے کہ تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا کا کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں عالیہ بھٹ کی بڑی اسٹار ہیں مجھے ان سے ملائے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ انہیں موسیقی کا جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ گانے ہٹ ہوجاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں، میری فلم کے ساتھ ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہورہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا، اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا، فلم میں کام کرکے انجوائے کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہسمفر‘ میں ہالا کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، صبا حمید، ثمینہ احمد، وسیم عباس ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں