شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے ساتھی اداکار ارسلان خان سے شادی کرنے کی وجہ بیان کردی۔
اداکارہ حرا خان نے حال ہی میں ویب شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوہر ارسلان خان سے متعلق میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ارسلان سے شادی نہ کی ہوتی تو شاید میں زندگی میں طویل عرصے تک شادی نہ کرتی۔
اداکارہ نے کہا کہ ارسلان نے میرا زندگی کے مشکل مرحلے میں ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے انہیں اپنا شریک حیات منتخب کیا۔
واضح رہے کہ حرا اور ارسلان خان گزشتہ برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل انٹرویو میں حرا خان نے بتایا تھا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت کم ہوجائے گی کیونکہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔
حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔
اداکارہ کے شوہر ارسلان خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔