پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ساڑھی میں ملبوس تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ حرا مانی نے کراچی میں بارش کے موقع پر ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی اور تصویر سے لگ رہا ہے کہ وہ بارش سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
حرا مانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بارش اور میری نیلی ساڑھی۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’حرا آپ بہت فلمی ہیں۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’بارش نیلی ساڑھی اور سر پر بار نہیں ہیں۔‘
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے نیلی ساڑھی پہنی ہے لیکن آپ اس میں بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔‘
واضح رہے کہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے مشہور گانے ’دلدار میرے ماہی‘ پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔