تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

”مجھے ہمیشہ سے شادی کرنے کا بہت شوق تھا“

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے ہی شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا۔

اقرا عزیز نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کے دوران پیش آئے تجربے پر کھل کر بات کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ کے انٹرویو کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے حمل ہونے کے دوران کسی کو تنگ نہیں کیا، مجھے ہمیشہ سے شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا۔

اقرا عزیز نے کہا کہ حمل کے دوران کسی بات کا ڈر یا خوف نہیں تھا لیکن اس دوران اپنے شوہر یاسر حسین سے مزے مزے کے کھانوں کی فرمائش کرتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک دن میری فرمائش پر یاسر حسین مجھے کہیں تنگ گلیوں میں کسی دکان پر لے گئے جہاں ہم نے نلی پریانی کھائی، ہمارے ساتھ ہمارا پالتو کتا بھی تھا، یاسر نے کہا لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں لیکن میں نے کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @starsworld.pk

Comments

- Advertisement -