منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف اداکارہ کبریٰ خان بھی بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ کبریٰ خان نے نہتے فلسطینیوں کی بہیمانہ شہادت پر اظہار مذمت کرتے ہوئےصیہونی فورسز کی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے دیا۔

فلسطینیوں پر جاری صیہونی فورسز کے حملوں کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شدید الفاظ میں مذمت کررہے ہیں، خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے بھی صیہونی بربریت پر صدائے احتجاج بلند کردی ہے۔

کبریٰ خان نے ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں فلسطینی پرچم کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی ہوئی دکھائی گئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ ’روزانہ فلسطینی شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم، خونریزی اور معصوموں کا قتل عام دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملے کرنا جنگ نہیں، نسل کشی اور ظلم ہے‘۔

کبریٰ خان نے جنوبی افریقا کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں‘۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 20 منٹ میں 40 فضائی حملے، 213 شہادتیں

واضح رہے کہ غاصب ریاست اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 213 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1442 زخمی اور 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں