ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، فلم ‘دبنگ 3’ کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے یہ کہہ کر یہ رول ٹھکرا دیا کہ اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔
دبنگ سیریز کی فلموں میں سلمان خان کی ساتھی ادکارہ کے طور سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا، بحث ہے کہ دبنگ 3 میں دو ہيروئنیں ہو سکتی ہیں۔
خبروں کے مطابق سوناکشی کے علاوہ دوسری ہیروئین کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ‘دبنگ 3’ میں ایک ہیروئن کا بہت ہی بااثر رول ہے، لہذا ارباز خان کسی بڑی اداکارہ کو فلم میں لینا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ کاجول کے پاس گئے، لیکن کاجول نے اس رول سے انکار کر دیا۔
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’ دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔
فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔