تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

’ابا نے کہا مر گئی تم میرے لیے گھر سے نکل جاؤ‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے انکشاف کیا کہ انہیں ابا نے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

اداکارہ کرن تعبیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کیریئر کے شروع میں والد کا ردعمل دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔

کرن نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک پنجابی فیملی سے ہے، والد سے جب آڈیشن کے لیے اجازت لی تو انہوں نے شوبز کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے صاف انکار کردیا تھا۔

اداکارہ کے مطابق وہ چھوٹی تھیں اور ضدی بھی تھیں لہٰذا بعد میں آڈیشن کے لیے اجازت مل گئی۔

کرن تعبیر کا کہنا تھا کہ والد کو یقین تھا کہ کون سی سلیکشن ہوجانی ہے تو انہوں نے اجازت دے دی لیکن ایک ماہ بعد اداکاری کے لیے کال آگئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب والد نے پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو غصے سے پوچھا کہ تم نے ٹی وی پر کام کیا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ’ آج سے تم میرے لیے مر گئی ہو، نکل جاؤ میرے گھر سے ‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد والد نے انہیں بازو سے پکڑا اور بغیر چپل کے رات کے 9 بجے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ کرن تعبیر متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا ان کا ایک ڈرامہ کافی مقبول ہوا تھا۔

Comments