تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کریتی سنن کی یکے بعد دیگرے دو فلمیں ریلیز کیلیے تیار

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کریتی سنن کی یکے بعد دیگرے دو فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں جن کا مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سنن بہت جلد فلم ’بھیڑیا‘ اور ’آدی پورش‘ میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ یہ پروجیکٹس اداکارہ کے بڑے اور سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ہیں۔

انہوں نے آج ’آدی پورش‘ کا پہلا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا ٹریلیر 2 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ جبکہ ساتھ ہی اداکارہ نے ’بھیڑیا‘ کا ٹریلیر جاری کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

’بھیڑیا‘ رواں سال 25 نومبر جبکہ ’آدی پورش‘ 12 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ کریتی سنن فلموں کی کامیابی پر ڈبل جشن منائیں گی۔

نامور اداکارہ کو دونوں پروجیکٹس کے حوالے سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ مداحوں نے جس طرح کی محبت کا اظہار کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ دونوں فلمیں ہٹ ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

کریتی سنن کو فلم ’میمی‘ میں مرکزی کردار نبھانے پر خوب سراہا گیا جبکہ حال ہی میں انہیں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -