تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بچوں کے داخلے کیلئے رشوت دینا ہالی ووڈ اداکارہ کو مہنگا پڑگیا

واشنگٹن : معروف ہالی ووڈ اداکارہ لوری لافلن کو بچوں کا داخلہ رشوت دیکر کروانے کے جرم میں جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ لوری لافلن نے رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے، جنہیں میساچوٹس کی عدالت نے دو ماہ قبل مجرم قرار دیا تھا۔

اداکارہ کو اپنی بیٹیوں کا یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کالج میں داخلہ کروانے کےلیے پانچ لاکھ روپے رشوت دینے کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

لوری لافلن اور ان کے شوہر پر امریکی عدلیہ نے گزشتہ کے اختتام پر فرد جرم عائد کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 56 سالہ اداکارہ اور ان کے شوہر نے ابتداء میں خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا تھا تاہم بعدازاں دونوں نے اپنی بیٹیوں کے داخلے کے لیے رشوت دینے کا اعتراف کیا تھا۔

خیال رہے کہ کالج میں داخلے کےلیے رشوت دینے کا معاملہ 2018 میں سامنے آیا تھا، جس میں 50 شوبز اور اسپورٹس کی دنیا سے وابستہ سمیت دیگر اہم شخصیات ملوث پائی گئی تھیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ لوری لافلن اور ان کے شوہر کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد عدالت نے انہیں جرمانے اور قید کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ 19 نومبر 2020 سے قبل خود کو پولیس کے حوالے کریں تاہم اداکارہ نے 31 اکتوبر کو ہی گرفتاری دے دی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے اداکارہ کا کرونا ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں چودہ روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے اور پھر بیرک میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ اپنی دو ماہ کی سزا مکمل کریں گی۔

Comments

- Advertisement -