پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے مرحوم والد کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کردی۔
اداکارہ نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ویڈیو و شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ انہیں مرحوم والد کی یاد بے چین کررہی ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو میں کیپشن دیا کہ ‘ان دنوں میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں’۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں منال خان کے والد خوشگوار موڈ میں چائے نوش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ 31 دسمبر 2020 کو منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کرگئے تھے ، اس حوالے سے اطلاع ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔