پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ مایا خان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
اداکارہ مایا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری جنت، میری ماں، اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُن کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر جمعے کی نماز کے بعد عثمان غنی مسجد میں ادا کی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔
- Advertisement -
دوسری جانب اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے