جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اداکارہ میرا نے میک اپ کا بائیکاٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کاسمیٹکس میں گدھے کی کھال کے استعمال کا انکشاف ہونے کے بعد اداکارہ میرا نے میک اپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادکارہ میرا کو جب کاسمیٹکس میں گدھے کی کھال کی موجودگی کی خبر ملی تو فوراََ میک اپ استعمال کرنے کا بائیکاٹ کر دیا، انہوں نے اے آر وائی نیوز پر میک اپ استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ گدھے کی کھال سے بننے والا میک اپ جلد خراب کرتا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ میک اپ میں گدھے کی کھال کا استعمال ایک جُرم ہے حکومت اس کا فوری نوٹس لے میرا نے خواتین سے بھی گدھے کی کھال سے بنے میک اپ کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ نیچرل بیوٹی ہی بیسٹ ہے اور خواتین کم سے کم میک اپ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گدھوں سے متعلق حیران کردینے والے انکشافات کئے گئے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پرپابندی لگادی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ گدھے کی کھالیں چہرے کی جھریوں کو دور کرنے والی کریم تیار کرنے اور استعمال ہونے والی دوسری بہت سی اشیاء بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں