لاہور: گلابی انگریزی کے لیے مشہور اداکارہ میرا نے وزیرِ اعظم عمران خان کو انگریزی زبان میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں ملک کا بڑا رہنما قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک بار پھر خود کو شہ سرخیوں میں لانے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انھوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
[bs-quote quote=”ملک کو ایسے ہی بڑے رہنما کی ضرورت تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میرا” author_job=”اداکارہ”][/bs-quote]
تازہ ویڈیو بیان میں میرا نے کہا ہے کہ انھیں وزیرِ اعظم عمران خان کی کارکردگی پر فخر ہے، انھوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے بڑے لیڈر ہیں۔
اسکینڈل کوئین میرا کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو ایسے ہی بڑے رہنما کی ضرورت تھی، صحت کے شعبے میں عمران خان نے جو کام کیا ہے، وہ بلاشبہ قابلِ تعریف ہے۔
میرا نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کے لیے اپنے عطیات دیتے رہیں تاکہ پاکستان میں لوگوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے اپنے وکیل کو بیوقوف بنادیا
خیال رہے کہ ہر وقت اسکینڈل میں گھری رہنے والی اداکارہ میرا نے دو ماہ قبل طلاق کا مقدمہ لڑنے والے اپنے وکیل کو بھی بے وقوف بنا دیا تھا، وکیل کو دیے ان کے 15 لاکھ کے چیک باؤنس ہو گئے تھے۔
#Meera approves #PMImranKhan’s performance pic.twitter.com/i9AMhcOLn4
— Syed Zeeshan (@Syed_M_Zeeshan) December 29, 2018
چیک باؤنس ہونے پر وکیل بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کو لیگل نوٹس بھجوا دیا، وکیل نے میرا کو میسج کیا تو وہ میرا کی انگریزی کا نشانہ بن گئے، میرا نے اس قانونی نوٹس کے جواب میں انوکھی منطق اپنائی اور جواب میں کہا کہ آپ میرے وکیل ہیں، اپنے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب آپ ہی دیں۔