جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میرا اب کون سی زبان سیکھ رہی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

 اپنی گلابی انگریزی کے حوالے سے مشہور پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل بلوچی زبان سیکھ رہی ہیں۔

پاکستانی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ میرا جو میڈیا میں آئے روز اپنے نت نئے اسکینڈلز کے باعث ڈراما کوئین کے نام سے بھی پکاری جاتی ہیں بدھ کے روز کراچی پریس کلب آئیں جہاں صحافیوں کے بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہوئیں ساتھ ہی دوران پریس کانفرنس میرا نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل بلوچی زبان سیکھ رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جب بھی آتی ہوں پریس کلب ضرور آتی ہوں، میں خبریں بنانے نہیں آئی، میری فلم سوہنی ماہیوال کوروک دیا گیا، اس موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے۔

- Advertisement -

میرا نے مزید کہا کہ میں آج کل بلوچی زبان سیکھ رہی ہوں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ لوگ میری عمر کے بارے میں بات کرتے ہیں، میرے بارے میں ہمیشہ خبریں بنتی ہیں، مجھے سب پیار دیتے ہیں، اب میرے بھائی بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے۔

ڈراما کوئین کے نام سے مشہور لالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا بھائی محمد حسین بہت چھوٹے ہیں اور چھوٹے بہن بھائی بچوں کی طرح ہی ہوتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو منشیات سے بچانا ہے، شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا۔

میرا کا کہنا تھا کہ میں خود بہت اچھا کماتی ہوں، کسی سے پہلے پیسے نہیں لیے، میں نے صرف فلاحی کاموں کیلئے فنڈز مانگے۔

واضح رہے کہ میرا اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے بھی اکثر شہ سرخیوں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کا وزیرِ اعظم عمران خان کو انگریزی میں خراجِ تحسین

اداکارہ میرا نے ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی انگریزی زبان میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں ملک کا بڑا رہنما قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں