کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مشکل میں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے گزشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ اپنی پرانی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اداکارہ نے تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا۔
میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنا ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کردیا۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے، ایک صارف نے میرا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ حریم شاہ بننا چاہتی ہیں۔