اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اداکارہ میرب علی انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی خوبرو اداکارہ میرب علی کے انسٹا گرام پر چاہنے والوں کی تعداد ایک ملین ہوگئی۔

اداکارہ دیگر شوبز شخصیات کی طرح انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی فوٹوز یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

خاص دن کے موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ ان کے مداحوں کی جانب سے نہ ختم ہونے والے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مداح اداکارہ کی تصویر کو کافی پسند کر رہے ہیں اور اس پر تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔

میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں اور دونوں نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں