جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کینسر کو شکست، ’’فائٹنگ ننجا‘‘ اداکارہ نادیہ جمیل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بریسٹ کینسر کو شکست دے دی اور وہ گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی ہے، نادیہ نے کیپشن لکھا کہ ’کینسر فائٹنگ ننجا۔‘‘

نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی نیک تمناؤں اور دُعائیہ پیغامات کے لیے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’آپ سب کی میرے لیے بے انتہا محبت، تبصرے اور حمایتی الفاظ ہمیشہ مجھے خوش کردیتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے چاہنے والوں کے تمام پیغامات پڑھتی ہوں اور پھر آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے مُسکرا دیتی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ میں سے ہر ایک کو انفرادی طور پر جواب نہیں دے سکتی ہوں لیکن میرے تمام چاہنے والوں نے مجھے اُمید اور طاقت دی ہے اور میرے مشکل وقت میں مجھے بااختیار بنایا ہے۔‘

واضح رہے کہ رواں سال بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں ہی اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی تھیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں