تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیلم منیر نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام کی اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ کی اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا سٹوری پر لکھا ہے کہ ’میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی اخبار کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ’میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔‘

اس سے قبل گڈ مارننگ پاکستان میں فلم چکر کی کاسٹ نے شرکت کی تھی اس دوران نیلم منیر سے ندا اور یاسر نواز نے دلچسپ سوالات پوچھے گئے تھے۔

گفتگو کے دوران ندا یاسر نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ چلیں نیلم منیر کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں۔ یاسر نواز نے اداکارہ کے لیے عمران عباس کا نام دیا۔

نیلم منیر نے اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا بلکہ کہا تھا کہ عمران عباس قبول ہوں گے، یہ نام ٹھیک ہے، عمران عباس اچھے انسان ہیں اور مجھے پسند بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@lollywood.zz)

ان کا کہنا تھا کہ عمران عباس مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔ نیلم منیر نے یاسر نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے لیے بہت اچھا نام تجویز کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -