پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ ندا خان نے سمیع خان کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ندا خان نے سمیع خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
ندا خان نے تصاویر شیئر سمیع خان کو پسندیدہ انسان قرار دیا۔ انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ندا خان ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، نیلم منیر، گل رعنا،جاوید شیخ ودیگر شامل ہیں۔
ندا خان نے انسٹاگرام اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ انہوں نے 318 صارفین کو فالو کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار سمیع خان اور علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دیگر کاسٹ جاوید شیخ، زین افضل، عاصم محمود، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔