لاہور : لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نور بخاری کی چوتھی خفیہ شادی منظرعام پر آگئی، انہوں نے گلوکار ولی حامد سے کیا گیا خفیہ نکاح کا دوسال بعد اعتراف کرتے ہوئے اب پوری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف فلمی اداکارہ نوراور گلوکاراستاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے شادی کر لی، اداکارہ نورکا کہنا ہے کہ ان کا نکاح دو سال پہلے ہوا تھا جسے دونوں نے باہمی رضامندی سے خفیہ رکھا۔
معروف اداکارہ نور نے گلوکار ولی کے ساتھ نکاح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کا نکاح 2 سال پہلے ہوا تھا جسے باہمی رضا مندی سے خفیہ رکھا گیا۔
اداکارہ نور کے مطابق وہ شادی کے اعلان کیلئے موزوں وقت کی انتظار میں تھیں۔ 2 سال میں ولی کو سمجھ لیا ہے، اسی لئے وہ نکاح منظرعام پر لائی ہیں۔
نور نے کہا کہ اب میں نے اپنی پوری زندگی ولی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نوراس سے قبل بھی 2 شادیاں کر چکی ہیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔
انہوں نے پہلی شادی 2008 میں بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو 2010 میں ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے دوسری شادی فلم پروڈیوسرفاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ برقرار رہی۔ اس کے بعد تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی اور ان کی یہ شادی بھی طلاق پر ہی منتج ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نےچوتھی شادی ولی حامد خان سے کی ہے۔