ممبئی : بالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ پونم ڈھلون کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا ہیروں کا ہار چوری ہوگیا، پولیس مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے 35 ہزار روپے نقدی اور چند ڈالر بھی چرالیے۔
رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ملزم سمیر انصاری کھار کے علاقہ میں واقع اداکارہ کے گھر میں کام کے سلسلے میں 28دسمبر تا 5 جنوری رہا۔
وہ گھر کو پینٹنگ کرنے والی ایک ٹیم کے ساتھ آیا تھا، اُس عرصہ کے دوران اس نے مبینہ طور پر ایک الماری کے غیر مقفل ہونے کا فائدہ اٹھایا اور سامان چوری کرلیا۔
ویسے تو اداکارہ پونم ڈھلون جوہو میں رہتی ہیں لیکن اکثر وہ کھار میں واقع اپنے گھر میں بھی کچھ وقت گزارتی ہیں جہاں ان کا ایک بیٹا مقیم ہے۔
پولیس کے اداکارہ کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں : اداکارہ میرا کا قیمتی ہیروں کا ہار اور گھڑی برآمد
لاہور پولیس نے معروف اداکارہ میرا کا چوری کیا گیا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی۔
تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے مطابق ہیروں کے ہار کی مالیت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔
اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر وہ پر موجود نہیں تھیں۔