اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ اداکارہ رشمیریکھا اوجھا بھوہانشیور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں ان کی لاش کے قریب سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خودکشی نوٹ اداکارہ نے ہی لکھا تھا۔

خودکشی نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ان کی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے‘ تاہم اداکارہ کی مبینہ طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

rashmirekha ojha

رشمیرریکھا کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کی موت کی اطلاع دوست سنتوش دی تھی جبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ ستنوش اور رشمی ساتھ رہتے تھے۔

اداکارہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کی موت میں ان کے دوست سنتوش پاترا ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی جس کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں