ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کسی کے دروازے پر جاکر کام نہیں مانگ سکتی، رحما خالد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحما زمان خالد کا کہنا ہے کہ میں کسی کے دروازے پر جاکر کام نہیں مانگ سکتی۔

اداکارہ رحما خالد نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس کوئی سی وی نہیں ہوتی ہے کہ کسی کمپنی میں جاکر دے دی ہمارا کام ہی ہماری سی وی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے کہا کہ تم فلاں پروڈکشن ہاؤس میں جاؤ، کسی شخص کو فون کرلو لیکن ایسا کرنا بہت عجیب لگتا ہے کہ کسی کے پاس جاؤں اور کہوں کہ میرے لیے کوئی کردار آپ کے پاس ہے۔

رحما خالد نے کہا کہ لوگوں کے کہنے پر دو جگہ کال بھی کی لیکن مجھے ایسا کرنا بلکل اچھا نہیں لگتا اور آپ کی امیج پر اثر پڑتا ہے پھر وہ کہیں گے کہ بہن، دوست، بھابھی، پڑوسی کا کردار دے دو یہ کرلے گی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے دروازے پر جاکر کام مانگنا اچھا نہیں لگتا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب تک آپ کو گیم چینجر پروجیکٹ نہیں ملتا اور لوگوں نے آپ کو بہت زیادہ پسند نہیں کرلیا تب تک کوئی اچھا ڈرامہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی ڈرامے کے ہٹ ہونے کے بعد آپ پبلک کی ڈیمانڈ بھی بن جاتے ہیں اور پھر پروجیکٹ ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

رحما خالد نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامے میں سو فیصد کارکردگی دکھاؤں پھر جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ رحما خالد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں ’ثنا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں