جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹیوشن جانے پر جھگڑا، بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ ریشم ٹپنیس کے 14 سالہ بیٹے نے ٹیوشن جانے پر جھگڑے کے بعد عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریشم ٹپنیس کے 14 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر ممبئی کے کاندیوالی میں ٹیوشن جانے پر جھگڑے کے بعد کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام 6 بجے رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا جہاں مشہور گجراتی اور ہندی ٹیلی ویژن اداکارہ 51ویں منزل کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔

کلاس 9 کے طالب علم کو اس کی ماں نے ٹیوشن جانے کے لیے کہا لیکن وہ ہچکچا رہا تھا جس کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔

اداکارہ کا بیٹا شام 6 بجے گھر سے نکلا چند منزلوں سے نیچے اترا اور پھر چھلانگ لگادی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک کسی قسم کی بدفعلی کا شبہ نہیں ہے، حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس تحقیقات کے طور پر متوفی کے اسکول اور ٹیشن سینٹر کا دورہ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں