پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’یہ کیا ہوا‘ صبا حمید اور روبینہ اشرف کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید اور روبینہ اشرف کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں جنید خان کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبا حمید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں روبینہ اشرف کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا حمید اور روبینہ اشرف مشہور گانا ‘یہ کیا ہوا، کب ہوا، یہ نہ سوچو، گنگنا رہی ہیں۔

- Advertisement -

صبا حمید اور روبینہ اشرف کے علاوہ ویڈیو میں شبیر جان کی اہلیہ ودیگر اداکارائیں بھی گانے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر اپنی پسندیدگی بھی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا حمید اور روبینہ اشرف متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

صبا حمید کا ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹؒل پر ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ نشرکیا جارہا ہے جس میں وہ ’ایا جان‘ جنید خان کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عفت عمر، نازش جہانگیر، حبا بخاری، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں