جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبریں بے بنیاد قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز  کے ایک دوست نے ان کی موت کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

آج صبح اداکاہو ماڈل سعیدہ امتیاز کے آفیشل انسٹاگرام سے ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں یہ لکھا تھاکہ سعیدہ امتیاز آج اپنے کمرے میں مردی پائی گئیں ہیں۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی تھی تاہم ریلیٹی شو تماشا گھر کے ایک کنٹسٹنٹ نے اب ایک اسٹوری شیئر کی جس میں بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔

- Advertisement -

ماڈل و اداکارہ کے دوست جنہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے تماشا میں بھی حصہ لیا تھا،  نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ اداکارہ بلکل ٹھیک ہے اور یہ خبر چھوٹی ہے، جبکہ اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر نےبھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذرئعے بتایا کہ سعیدہ امتیاز زندہ ہیں اور وہ جلد ہی سب کو افواہوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

کچھ سوشل میڈیا پیجز نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سعیدہ امتیاز بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی موت کی خبر جھوٹی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سعیدہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور فیس بک ہیک ہوا ہے اور یہ اسٹوری ہیکرز کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں