اشتہار

اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

تماشا گھر کی کنٹیسٹنٹ اور پاکستانی سپر ماڈل، فلم وڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

- Advertisement -

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی بائیوپک فلم میں کام کیا ہے جس میں انہوں نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا، جو متعدد وجوہات کی بناء پر ریلیز نہیں ہوسکی جبکہ 32 سالہ اداکارہ نے دیگر فلم جیسے وجود، تھوڑی سیٹنگ تھورا پیار اور راستہ میں بھی کام کیا۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز اے آر وائی کی ریلٹی شو تماشا گھر کی کنسیسٹینٹ بھی تھی جہاں سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں